تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:پریس کلب سرائے مغل کے صدر محمد عباس ظہیرکی وفات پراظہارافسوس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پریس کلب بھائی پھیرو،مانگا منڈی،اور سرائے مغل کے اجلاسوں میں جواں سالہ صحافی اور پریس کلب سرائے مغل کے صدر محمد عباس ظہیر کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور دعائے مغفرت۔عباس ظہیر جواں سالہ صحافیوں میں ابھرتے ہوئے صحافی تھے ۔متحمل مزاج اور مشفق صحافی کی وفات پر کئی صحافی ددھاڑیں مار کر روتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل پریس کلب کے صدر محمد عباس ظہیر کی اچانک وفات پر تینوں پریس کلبوں بھائی پھیرو،مانگا منڈی،اور سرائے مغل کے تعزیتی اجلاس علیحدہ علیحدہ منعقد ہوئے جن میں جواں سالہ اور کہنہ مشق عباس ظہیر کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔تعزیتی اجلاسوں سے خطاب کر تے صحافیوں نے کہا کہ عباس ظہیر جواں سالہ صحافیوں میں ابھرتے ہوئے صحافی تھے ۔متحمل مزاج اور مشفق تھے ۔انکی وفات سے علاقہ ایک جوان سالہ،کہنہ مشق اور ابھرتے ہوئے صحافی سے محروم ہوگیا ہے۔ان کا خلا بڑی مشکل سے پرہوگا۔اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔مغفرت کی دعا کراتے حاجی محمد رمضان نے کہا کہ خدائے بزرگ و بر تر مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور دیگر پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔اجلاس میں تینوں پریس کلبوں کے صدور ملک عبدالحفیظ شاہد،محمد خالد،عباس ظہیر،سینئر صحافیوں و عہدیداران ،وارث جوئیہ ،ڈاکٹر لیاقت علی ، شیخ خالد رفیق ،رانا اشفاق احمد خان ،سید آصف جمیل نقوی ،گلزار احمد ملک،ملک وحید ،شہباز قادری ،رفاقت علی،کرامت علی وٹو،نعیم سلطان ،ریاض علیشاہ،شیخ عادل عمر،حاجی شمشیر،کرامت علی وٹو،محمد بوٹا،رانا انتظار الاسلام،حافظ الطاف ،رمضان ناز،محمد بوٹاحکیم ،جمیل گجر،ماجد نثاراور دیگر نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker