علاقائی

پھولنگر:ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکےمحنت کش کوہلاک کردیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  سرائے مغل نامعلوم ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار محنت کش کو ہلاک کر ڈالا۔چند دنوں میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں دوسرا قتل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بنگہ مالا کے قریب واقع مرغی خانہ کے دو ملازم آصف اور مشتاق اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر مرغی خانہ کو جا رہے تھے کہ جب وہ ایل بی ڈی سی پر واقع،،بیس ہزاری پل،، کے قریب پہنچے تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں لوٹنے کیلیے روکنا چاہا نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف شدید زخمی ہوکر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ مشتاق نے موٹر سائکل دوڑا کر اپنی جان بچائی۔چند دن قبل بھی تھانہ سرائے مغل میں سندھوکلاں میں ایک بھٹہ کا ملازم نوید ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا مگر تا حال اس کے ملزماں کا بھی سراغ نہیں ملا

یہ بھی پڑھیں  جمبر:واپڈا کی نااہلی، ایمرجنسی ٹرانسفارم کئی ماہ سے ایک ہی جگہ لگایا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker