تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خانکے موڑ کی شاندارکارکردگی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خانکے موڑ کی شاندار کارکردگی، پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ء کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرامات میں سکول کے طلبہ نے مرکز کی سطح پر پانچ پوزیشنز حاصل کرکے علاقہ بھر میں ریکارڈ قائم کردیا اے ای او مرکز پھول نگر اورسکول کونسل کے ممبران کی ہیڈماسٹر ، اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خانکے موڑ کے طلبہ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کے سکولوں کے طلبہ کے لیے ادبی پروگرامات میں مرکز کی سطح پر ہونیوالے مقابلہ جات حسن قرأت، نعت خوانی،تقریر،مضمون نویسی ودیگر میں بھرپور حصّہ لیا۔ان مقابلہ جات میں سکول کے طلبہ نے مرکزکی سطح پر حسن قرأت میں حافظ ارسلان قاسم نے تیسری،اردو تقریرمیں محمد سجاد نے تیسری، انگریزی مضمون نویسی میں عمر ذوالفقار نے دوسری، اردو مضمون نویسی میں محسن رضا نے تیسری، ملی نغموں میں اکرام مبارک نے تیسری پوزیشنز حاصل کرکے علاقہ بھر کے سکولوں میں ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔مسلسل پانچ پوزیشنز حاصل کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز پھول نگر سیّد محمد علی شاہ ، ان کے معاون نذر محمد،سکول کونسل کے ممبران اور سماجی رہنماؤں نے ریکارڈ پوزیشنز حاصل کرنے پر سکول کے ہیڈ ماسٹر،اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں  آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker