تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گستاخانہ فلم کے خلاف کل مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال،احتجاجی جلوس نکالےجائیں گے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)امریکنوں کی گستاخانہ فلم کے خلاف بھائی پھیرو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔، کل بعد نماز جمعہ کے بعد تمام سیاسی و مزہبی جماعتیں احتجاجی ریلیاں نکالیں گی۔تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ امریکنوں کی گستاخانہ فلم کے خلاف بھائی پھیرو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔ مرکزی انجمن تاجراں کے سرپرست شیخ محمد منشانے تمام ذیلی تاجر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ عشق رسول ﷺ کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤں کریں۔حلقہ پی پی 184کے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اجمل خاں،جے یو پی کے شیخ مشتاق نورانی ،جے یو آئی کے مولانا عبد العزیز،جمعیت اہلحدیث کے منیر احمدضیا ،جماعت اسلامی کے سردار نور احمد ڈوگر،ڈاکٹر داؤد پرویز مغل،صدیق فانی نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے امریکہ پرثابت کردیں کہ مسلمان ناموس رسلت اور حرمت رسالت پر آنچ نہیں دیں گے ۔درایں اثنا جمعیت العلمائے پاکستان کا جلوس مسجد انوار غوثیہ ،جمعیت العلمائے اسلام کا مسجد ہسپتال والی ،جماعت الد عوہ کا مسجد اللہ ہو،جمعت اہلحدیث کے مولانا محمد حنیف شیر نگری،جماعت الدعوہ کے نثار احمد کے علاوہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں جلوسوں کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلیے عوام سے دن بھر رابطے کر تی رہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان سمیت تمام رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے میں غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے ٹھوس اور سخت موقف اختیار کرے مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان سے امریکہ کے سفیر کو فی الفور نکالا جائے اور توہین رسالت ﷺ پر مبنی فلم بنانے والوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے آخر میں انہوں نے کہا انشاء اللہ کل بروز بعد نمازجمعتہ المبارک کو بھائی پھیرو میں فقید المثال جلوس نکالے جائیں گے۔ بائی پاس تک میری قیادت میں ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  ہنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش، موسم خوش گوار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker