تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:یوم عشق مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں سنی تحریک کےزیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)یوم عشق مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں سنی تحریک بھائی پھیرو سیکٹر کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے مختلف قسم کے جھنڈے ، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے صدر اور ٹیری جونز کے خلاف نعرے درج تھے ۔جبکہ بعض جوانوں نے ہاتھوں میں امریکی صدر اوباما اور ٹیری جونز کے پتلے اٹھا رکھے تھے ریلی سے قبل امریکی پرچم کو نذ رآتش کیا گیا۔اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فاروق ارشد ،سلطان منیر رضوی ، مولانا مفتی صابر القادری اور دیگر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس گستاخان انبیاء کے لئے اگر کوئی قانون نہیں تو ایسے گستاخوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ اسے اسلامی قوانین کے مطابق سزادی جاسکے ۔انہوں نے امریکہ کو بھی خبردار کیا کہ ایسے بے ادبوں اور گستاخوں کو قانون بناکر پھانسی دے اگر ان کے ہاں بھی قانون نہیں تو پھر ٹیری جونز جیسے گستاخ اور ملعون کو پاکستانیوں کے حوالے کیا جائے انہیوں نے بتایا کہ شان رسالتﷺمیں گستاخی کرنے والے کی سزا نبی پاک ﷺنے اپنی پاک زندگی میں ہی مقرر کعدی تھی جو صرف سزائے موت ہے انہوں نے بتایا کہ ابو لہب نے نبی پاک ﷺ کو کہا تھا کہ اے محمد تیری انگلی ٹوٹ جائے مگر اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب ﷺسے کہا تھا کہ اے میرے محبوب اس کا جواب میں دونگا ۔اور کہا کہ اے ابو لہب تیرے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور تو قیامت تک غرق ہوتا جائے اب اللہ پاک نے بھی گستاخ کی سزا خود تجویز کردی ہے آخر میں ریلی تھانہ صدر بھائی پھیروکے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں استغحکام پاکستان کیلئے دعا مانگی گئی

یہ بھی پڑھیں  امریکی صدر کاچین اور روس کےخلاف خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker