بھائی پھیرو(نامہ نگار) با اثر سیاسی شخصیت کی زمینوں کو سیراب کر نے کیلیے بنایے گئے پختہ کھال سے رسنے والے پانی سے رورل ہسپتال گگہ سرائے کی کروڑوں روپے کی عمارات گندے پانی میں گھر کر جوہڑ میں تبدیل ۔ بدبودار متعفن پانی مچھروں ،مکھیوں،اور جراثیموں کی افزائش کی،، ہیچری،، بن گیا ۔عمارات میں پڑی دراڑوں سے بلڈنگ کے گرنے کا خدشہ ۔بغیر بجلی کے چلنے والے ہسپتال کے ڈاکٹروں،عملہ اور مریضوں کا گرمی سے برا حال ۔حکمران خاموش تماشائی ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو تھانہ کی بہت بڑی آبادی کے گاؤں گگہ سرائے میں قائم رورل ہسپتال گندے پانی میں ڈوب کر جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔اس کی وجہ ہسپتال کی دیوار کے ساتھ بنایا گیا ایک پختہ کھال ہے جسے گاؤں کے گندے پانی کو ایک با اثر سیاسی شخصیت کی زمینوں کو مفت پانی فراہم کرکے زمینیں سیراب کرنے کیلیے بنایا گیا۔اس سے رسنے والے گندے پانی نے ہسپتال اور گردونواح کی آبادیوں کو گندے پانی میں ڈبو رکھا ہے۔اور رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے نکال دی جس کا پانی پختہ کھال بننے سے پہلے نکل جاتا تھا مگر اب اس کے نکلنے کا راستہ پختہ کھال نے بند کر دیا ہے۔ اس پانی پر پلنے والے مچھروں اور مکھیوں کے غولوں نے ڈاکٹروں،عملہ ،مریضوں اورعوام کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔مچھروں کے کاٹنے سے درجنوں افراد ملیریا میں مبتلا ہوکر زندہ در گور بن چکے ہیں ۔جبکہ مکھیوں سے لوگوں میں ہیضہ ،پیچش ،خارش اور دیگر مزمن بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ڈینگی بخار سے بچاؤ کر نے والی پنجاب حکومت کیلیے یہ ہسپتال ایک چیلنچ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہسپتال میں کھڑا پانی ڈینگی اور دوسرے مچھروں کی افزائش کیلیے،، ہیچری ،،بن چکا ہے ۔ہسپتال میں بجلی کا میٹر بھی نہیں ہے اور ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر سے واپڈا کے واجبات بھی ادا کر دیے ہیں مگر واپڈا کے اہلکاراں رفاعی ادارے کو مفت میٹر دینے کی بجائے رشوت لیکر میٹر لگاتے ہیں۔ہسپتال میں داخل ایک مریض اسلم نے بتایا کہ گندے پانی کی بدبو سے تمام مریضوں اور عملہ کا برا حال ہے اور مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو جاتے ہیں ۔کروڑوں روپے سے بننے والی ہسپتال کی عمارات کو گندے پانی سے دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔گاؤں کے سماجی کارکن محمد یوسف ، محمد اشرف اور دیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ہسپتال کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔گندہ پانی نہ نکالنے والی تحصیل انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
You must be logged in to post a comment.