تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:تاوان کی رقم لینےکےباوجود اغوابرائےتاوان کےملزموں نےسات سالہ بچے کوقتل دیا

بھائی پھیرو (نامہ نگار)تاوان کی رقم لینے کے باوجود اغوا برائے تاوان کے ملزموں نے سات سالہ بچے کو قتل کر کے نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا مقدمہ درج ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نزدیکی گاؤں باٹھ کے رہائشی ہدائیت علی کا سات سالہ بچہ علی شیر گھر سے دوکان پر کچھ چیز خریدنے کے لیے گیا کچھ دیر تک واپس نہ آنے پر گھر والے تلاش کرنے لگے ، کافی دیر تلاش کرنے پر بھی جب بچے کا کچھ پتہ نہ چلا تو بچے کے والد ہدائیت علی نے محلے کی مسجد میں اعلان کروایا۔ کچھ دیر بعدبچے کے والد کے فون پر کال موصول ہوئی جس میں بچے کی بازیابی کے لیے نا معلوم شخص نے دولاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔بچے کے والد ہدائیت علی نے اگلے روز دولاکھ روپے ملزمان کونا معلوم جگہ پر جا کر ادا کیے اور بچے کا مطالبہ کیا توملزمان نے کہا کے بچہ آپ کے گھر پہنچ جائے گا ، پورا دن گزرنے کے باوجود جب بچہ گھر واپس نہ آیاتو اگلے روز بچے کی لاش نزدیکی کھیتوں میں سے ملی جس پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔ملزمان کے ساتھ تاوان کی رقم طے کرتے وقت بچے کے باپ نے ملزم کی آواز پہچان لی جس پر ہدائیت علی کی درخواست پر ملزم آزاد کے خلاف تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور سرائے مغل پولیس نے فوری طور پر ملزم آزاد کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ لے لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نےکشمیر پر 2 منٹ کی خاموشی کا کہا تھا اور آج تک خاموش بیٹھے ہیں، مریم نواز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker