تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سندر پولیس تھانیداروں نے دن دیہاڑے تاجرکواغواء کرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تھانہ سندر پولیس کے دو بڑے تھانیداروں نے اپنے ماتحت شیر جوانوں اور دیگر مسلح ملزموں کے ہمراہ دن دیہاڑے تاجر کو اغواء کرلیااور لاکھوں روپے نقدی چھین کر اپنے پرائیویٹ عقوبت خانے میں نو دن حبس بے جا میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔تھانہ سٹی پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو محلہ مدینہ کالونی کا تاجر رشید احمد انصاری گزشتہ روز بھینسیں خریدنے کیلئے اپنی جیب میں سوا چار لاکھ روپے لے کر گھر سے نکل کر جب ایک مینار والی مسجد کے چوک میں آیا تو گلی میں تھانہ سندرکا سب انسپکٹر ملک اشرف ،سب انسپکٹر افضل ورک کانسٹیبل طاہر گجر اپنے دیگر شیر جوانوں اوربارہ مسلح ملزمان جسیم خاں غلام عباس ،امجد بھٹی ،آصف ،شیر علی ،غفار،سلیمان ،ریاض ،انور ،اعجاز سیال اور دونامعلوم کے ہمراہ کھڑے تھے جنہوں نے رشید کو آتے ہی رشید احمد کی جیب سے چار لاکھ 18ہزار گن پواینٹ پر چھین لئے اوراس کے گھر جاکر بیوی کے کانوں سے سونے کی کانوں کی بالیاں نوچ لیں اور بعد ازاں رشیدا حمد کو سفید رنگ کے ڈالے میں ڈال کر تھانہ سندر کے قریب اپنے عقوبت خانے میں لے گئے جہاں اسے نو دن حبس بے جا میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے موقع پاکر مغوی وہاں سے بھاگ آیا اورتھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی جب تھانہ سٹی پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تو مجاز عدالت کے آرڈرپرتھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی وجہ عناد یہ کہ ملزم جسیم خاں نے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے کیلئے مغوی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے لئے تھے جنہیں ہضم کرنے کیلئے سندر پولیس سے ساز باز کرکے رقم ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں  باغی کی ایک بارپھر بغاوت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker