تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کےوارے نیارے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرومحکمہ پبلک ہیلتھ کی زیر نگرانی ہونے والے ترقیاتی کاموں ٹف ٹائل سولنگ،واٹر ٹریٹمنٹ، سیوریج سسٹم ودیگر کاموں میں ٹھیکیداروں کے وارے نیارے، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ دران نے چمک کی وجہ سے آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں، عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ،اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیروو گردونواح میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی زیر نگرانی کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات جن میں واٹر ٹریٹمنٹ،ٹف ٹائل سولنگ ،سیوریج سسٹم ود یگر منصوبہ جات چل رہے ہیں مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جن ٹھیکیداران کو ٹھیکے دیے گئے ہیں اُنہوں نے لوٹ کھسوٹ کی انتہا کرتے ہوئے عوام کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں گزشتہ روز سیوریج کے ٹھیکیدار کی طرف سے ڈالے گئے انتہائی ناقص میٹریل کے پائپ جگہ ،جگہ سے پھٹ گئے جس کی وجہ سے قریبی دکانوں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ ایک دکان میں پڑا ہوا ہزاروں روپے کاسامان بھی ناکارہ ہو گیا جس پر دکاندار نے روتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹھیکے دار کا لائسنس فوری طور پر کینسل کرکے اس سے لوٹی گئی قومی دولت واپس لینی چاہیے اور سلاخوں کے پیچھے بند کر دینا چاہیے یہی صورتحال ٹف ٹائل کا سولنگ لگانے والے ٹھیکیدارکی ہے جس نے مال تو ہضم کر لیا مگر تاحال کئی جگہوں پر سولنگ نہ لگایا گیا اور جن جگہوں پر سولنگ لگایا گیا وہ بھی چند دنوں میں بیٹھ گیا اور کئی جگہوں سے اُکھڑ گیاجبکہ سیوریج ڈالنے والا ٹھیکیدار بھی کسی سے کم نہ رہااُس نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے خوب کرپشن کی جن جگہوں پر بڑے سائز کے پائپ ڈالے جانے تھے اُن جگہوں پر چھوٹے اور ناقص میٹریل کے پائپ ڈالے گئے اور مین ہول کو سیمنٹ دکھا کر ریت سے تعمیر کیا گیا جبکہ علاقہ کے لوگوں نے متعد د مرتبہ مذکورہ ٹھیکیداران کے خلاف احتجاج بھی کئے مگر کسی نے کچھ نہ کیا بلکہ اُلٹا ٹھیکیداران ہی عوام کو ڈراتے دھمکاتے رہے کہ تم لوگ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔اس ضمن میں جب موقف جاننے کے لیے ایس ڈی او محکمہ پبلک ہیلتھ بھائی پھیرو سے رابطہ کیا گیا توپتہ چلا کہ موصوف تو کئی، کئی دن ہی دفتر تشریف نہیں لاتے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او قصور سمیت وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹھیکیداران و محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور مذکورہ منصوبہ جات میں بے تحاشہ ہونے والے گھپلوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:نہری پانی کی کمی سے فصل کپاس تباہی کے دہانے پر ہے،اعجاز گجر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker