تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس کاچھاپہ’’میاں ،بیوی‘‘گینگ گرفتار، منشیات کی بھاری مقداربرآمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروشوں کے ’’ میاں ، بیوی‘‘گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر محلہ میاں کے موڑ کے بدنام زمانہ منشیات فروش نثار احمد اور اسکی بیوی نجمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے ساڑھے چار کلو گرام چرس، چار سو گرام افیون اور پانچ سو چالیس روپے اور موبائل برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا ،مذکورہ منشیات فروش نثار احمد کافی عرصہ سے انوکھے طریقے سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا وہ موبائل پر گاہکوں سے سوداکر کے اپنی بیوی کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی ایف نے بھی کمیٹی تشکیل دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker