علاقائی

پھولنگر:سرائے مغل کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  سرائے مغل کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، چار نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر تاجر سے اس کا نیا ٹریکٹر ٹرالہ چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موڑ کھنڈاکاشیخ محمد نوید جو کہ چاولوں کا کا روبار کرتا ہے اس کاڈرائیور نئے ٹریکٹر ٹرالے نمبر LEF 7711 پر مانگا منڈی میں چاول فروخت کر کے واپس موڑ کھنڈا جارہا تھا جب وہ ہیڈ بلوکی کے قریب پہنچا تو چار نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے اس کا نیا ٹریکٹر ٹرالہ ماڈل 2011 چھین لیا اور اس کی جیب سے موبائل بھی نکال لیا اور فرار ہو گئے۔ یاد رہے سرائے مغل کے علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورپولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلا ف گرینڈ آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker