تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو میں عید میلاد النبی جوش و خروش سے منائی گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو میں عید میلاد النبی جوش و خروش سے منائی گئی، عیدمیلاد نبیﷺ کا جلوس بیرون اڈا سے شروع کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بابری مسجد پر اختتام پذیرہوگیا۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ روز بھائی پھیرو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ نہائت ادب و احترام و جوش و خروش منائی گئی اور میلاد نبی ﷺ کا جلوس بیرون اڈا سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بابری مسجد پر اختتام پذیر ہوگیاجبکہ جلوس میں پیدل چلنے والے بچے ،بوڑھے ،جوان اور کاروں ،بسوں اور ٹرکوں پر سوار لوگوں نے پورے شہر کا چکر لگایا اور تمام راستے لوگ آقا دو عالمﷺ پر درود بھیجتے رہے جبکہ عید میلاد النبیﷺ کے ہی سلسلہ میں نہ صرف بھائی پھیرو شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا بلکہ گلی محلوں کو بھی دلہن ہی کی طرح سجادیاگیالوگوں نے مین ملتان روڈ ودیگر گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اور دلکش نظاروں سے سجاکر جلوس کے شرکاء کو مسحور کیا ۔ جلوس کی سیکورٹی کے سلسلہ میں پولیس ملازمین نے اپنے فرائض سرانجام دیے اور جلوس میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔اس سلسلے میں شباب ملی کے ملک عثمان نے ڈاکٹر خلیل کی دکان کے سامنے دودھ کی سبیل لگائی جس میں دودھ پینے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں  خادم اعلیٰ کا ’’پڑھا لکھا پنجاب ‘‘بد تمیزی، تلخ کلامی،گلام گلوچ سے منع کرنے پر بپھرے ہیڈ ماسٹر نے کرسی مار کر ٹیچر کا سر پھاڑ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker