علاقائی

پھولنگر:ڈکیتی کی واردات 6سے زائد مسلح ڈاکوں نےہزاروں روپے موبائل اسلحہ اورٹرانسفارمر چھین کرفرار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  جمبر کلاں کے نواح میں ڈکیتی کی واردات چھ سے زائد مسلح ڈاکوں نے مقامی گتہ فیکٹر ی سے ہزاروں روپے مو بائل اسلحہ اور ٹرانسفارمر چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق جمبر کلاں میں گذشتہ رات روہی نالہ کے اوپر مقامی گتہ فیکٹری میں چھ مسلح ڈاکو ؤں نے حملہ کر دیا فیکٹری میں مو جود مزدوروں اسلحہ کے زور پر باند ھ کر ان سے مو بائل ،پمپ ایکشن تنخواہ کے ہزاروں روپے چھین لئے اور جا تے ہو ئے دو سو کے وی کا نیا ٹرانسفارمر بھی اتار کر لے گئے یا د رہے یہ انڈسٹریل ایریا ہے یہاں پر بہت بڑی بڑی انڈسٹریز ہیں روہی نالہ کے اوپر قریبا ً دس سے پندرہ فیکٹریاں ہیں آئے روز یہاں سے غریب مزدوروں سے تنخواہیں چھین لی جا تی ہیں مگر مقا می پو لیس اس طرف گشت تک نہیں کرتی لو گ سر شام ہی لٹنا شروع ہو جاتے ہیں اس سے چند دن پہلے بھی چند ڈاکو نے مقامی گتہ فیکٹر ی میں ڈکیتی کر کے ساٹھ لا کھ رو پے چھین لئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker