تازہ ترینعلاقائی

قصور:جماعت اسلامی ضلع قصور کے نئے امیرعثمان غنی نے حلف اُٹھالیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کے نئے امیر عثمان غنی نے حلف اُٹھا لیا ۔اگلے دو سال کے لئے نئے امیر نے شعبہ جات کے ذمہ داران کا بھی اعلان کر دیا ۔ ریٹارئر ڈ کنرل جماعت اسلامی کا رکن بن گیا ۔ یہ تفصیلات جماعت اسلامی ضلع قصور کے میڈیا آ فس سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں فراہم کی گئی ہے ۔تمام مقامی اخبارات کے نمائندوں کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی ضلع قصور کے نئے امیر عثمان غنی نے خلف اُٹھا یا۔ حلف کے بعد ضلعی شوریٰ کے مشورہ سے امیر ضلع نے آئندہ دو سال کے لئے مختلف شعبہ جات کے لئے اپنے نئے ساتھیوں کا بھی اعلان کر دیا ۔اعلان کے مطابق قیم ضلع ( جنرل سیکرٹری)مقبول رضی ، نائب قیمین عمران باسط ، اشرف ناصر ،نائب امراء راؤ محمد اشرف ، چوہدری مسعود ظفر ،سردار نور احمد ڈوگر ،صدر شعبہ نشر و اشاعت حاجی محمد رمضان، صدر سیاسی کمیٹی چوہدری مسعود ظفر ، صدر حزب المجاہدین چوہدری خالد جمیل ، صدر تعلقات عامہ حافظ نزیر احمد ،صدر شعبہ خدمت عبد الحفیظ اطہر مقرر ہوئے۔اس موقع پر جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے نئے رکن کرنل (ر) سردار نذیر احمد ڈوگر نے بطو ررکن حلف اُٹھایا۔امیر ضلع نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے کوشاں ہے میں اور میری ٹیم اپنی ساری توانائیاں نظام مصطفیﷺ کے لئے لگائیں گے اور ان شااللہ اگلے انتخابات میں جماعت اسلامی اس ضلع میں ایک بھر پور سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی مفادات کیلئے پالیسیوں میں تسلسل۔۔۔ترقی کا زینہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker