تازہ ترینعلاقائی

قصورکےنواحی علاقے پھولنگرمیں یتیم بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مکی مدنی فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کی طرف سے گزشتہ روزگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کی گراؤنڈ میں غریب بے سہارہ اور یتیم 15بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شیخ غلام مصطفی ،ڈی ایس پی پتوکی حاجی محمد اعظم ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینیرنگ محمد سلیم ایس کے بی کے مینجر محمد صدیق اور چیف آفیسر تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سرور کونینﷺسے ہوا اس موقع پر مولانا مفتی ضیاء الحسنین صدیقی نے کہا کہ بھائی پھیرو کے اہل ثروت حضرات کو بھی مکی مدنی فاؤنڈیشن کی طرح مثال قائم کرتے ہوئے اپنی دولت کو بھی غریب اور نادار بچیوں کی شادیوں پر خرچ کرنی چاہئے مکی مدنی فاؤنڈیشن نے علاقہ بھر کی نادار اور بے سہارہ بچیوں کے ہاتھ پیلے کرکے بہت اچھا قد م اٹھایا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شیخ غلام مصطفی نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ مذکورہ تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے تاکہ انہوں نے جو بیڑا اٹھایا ہے وہ پایا تکمیل تک پہنچ سکے ۔اس موقع پر سنی علماء کونسل کے علما نے نو بیاہتا جوڑوں کے نکاح پڑہا کر انہیں رشتہ ازواج میں منسلک کیا ۔مولانا محمد جمیل سعیدی نے اجتماعی خطبہ دی آخر میں دولہا اور دلہن کے ساتھ آنے والوں کی تواضع کی گئی سید ذاکر حسین شاہ نے دعائے خیر کروائی

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے گلے میں پھندے ڈال کر خودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker