تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ملالہ کودخترپاکستان کاخطاب دینے پراظہارافسوس، رہنماء رانابلنداختر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام اور جمہوریت کے لئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ۔ انکے علاوہ کوئی دوسری عورت’’ دختر پاکستان‘‘ کہلانے کی حق دار نہیں قومی اسمبلی نے ملالہ کو دختر پاکستان کا خطاب دے کر محترمہ کی روح کی تڑپا دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا بلند اختر اور رانا سجاد نے اپنے بیان میں اپنے کیا ہے انہوں نے قومی اسمبلی کی طرف سے ملالہ کو دختر پاکستان قرار دینے کی قرار دار پر اپنے سخت رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور انکے خاندان نے پاکستان کے عوام اور جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ۔اسی لئے انہیں دختر پاکستان کا خطاب دیا گیا ۔ ان کے بعد کسی دوسری عورت کو دختر پاکستان کا خطاب دینا بھٹو خاندان کے ساتھ غداری ہے انہوں نے قومی اسمبلی کی طرف سے ملالہ کو دختر پاکستان کا خطاب دینے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہااس قرار دار کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح بھی تڑپ اُٹھی ہو گی ۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی قرار دار کو پیپلز پارٹی کے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ بھٹو خاندان کے دشمنوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قدرو قیمت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملالہ کے بارے میں قومی اسمبلی کی قراد دار واپس لی جائے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے جٹو والا میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker