تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دفاع پاکستان کی کال پرکئی مساجد میں خطبات جمع میں انڈیا کوموسٹ فیورٹ نیشن قراردینے پرحکومت کیخلاف احتجاج

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) دفاع پاکستان کی کال پر کئی مساجد میں خطبات جمع میں انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے پر حکومت کے خلاف احتجاج۔مزمتی قراردادیں۔جماعت اسلامی سمیت کئی مذہبی جماعتوں کی طرف سے یوم احتجاج میں بھرپور شرکت ۔ کشمیر اور پانی پر غاصبانہ قبضہ کرنے والے دشمن ملک کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنا پاکستانی مفاد میں نہیں۔ حکومت بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے باز رہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا خطبات جمعہ میں اظہار خیال ۔تفصیلات کے مطابق دفاع پاکستان کی کال پرگردو نواح کی کئی مساجد میں کئی دینی ،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے خطیبوں نے خطبات جمع میں انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے پر حکومت کے خلاف احتجاجی خطبات دیے گئے۔اور مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عثمان غنی،حلقہ این اے 142 سے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے نواحی گاؤں کامونگل میں ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کر تے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے کر اس سے آزادانہ تجارت کر نے اور وسط ایشیائی ریاستوں تک راہداری سہولت دینے سے پاکستان زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں سے محروم ہو جائے گا، ملکی زراعت صنعت تباہ ہوجائے گی ۔ حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کر نے کیلیے تجارت ،صنعت اور زراعت کو تباہ کر نے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستیں پاکستان کی زرعی اجناس اور ٹیکسٹائل کی بہت بڑی منڈیاں ہیں اور سالانہ اربوں روپے کی خوردنی اشیا اور ٹیکسٹائل بر آمد کی جاتی ہیں۔پاکستان میں زرعی مداخل ،تیل ،بجلی، ڈیزل ،کھاد،کیڑے مار ادویات مہنگے ہونے اور حکومت کی کسان کش پالیسیوں سے اجناس کی قیمتیں انڈیا کے مقابلے میں مہنگی ہیں جبکہ انڈیا میں کسانوں کو بجلی فری ملنے اور قرضہ جات اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے زرعی اجناس پاکستان کی نسبت انتہا ئی سستی ہیں ۔انڈیا پہلے ہی ہماری چاول اور گندم کی مارکیٹ پر قبضہ کر چکاہے اب اسے امریکی اشاروں پر افغانستان کی بڑی زرعی منڈی بھی طشتری میں رکھ کر دی جا رہی ہے۔ پاکستان گندم اورگڑ کی بڑی منڈی سے محروم ہوکر اربوں ڈالر ز کے زر مبادلہ سے محروم ہو جائے گا ۔انڈیا دیگر تجارتی اشیا بھی سستے داموں بیچ کر ہماری زراعت صنعت اورتجارت کو تباہ کر دے گا۔ہمارے ملک کی سیکورٹی کو تباہ کر نے کیلیے انڈیا راکے تخریب کاروں کے ذریعے اسلحہ تقسیم کر کے ملک کی سلامتی کو زبردست نقصان پہنچائے گا۔خطبات میں مطالبہ کیا گیاکہ ملک کی تجارت ، زراعت،کشمیر،اور پانی کو تباہی سے بچانے کیلیے حکومت انڈیا کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے معاہدے اور راہداری کی سہولت دینے سے باز رہے وگرنہ عوام انڈیا کے ٹرکوں کو خود روکنے پر مجبور ہونگے

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:اعظم خان ہوتی عوامی نیشنل پارٹی کے غدار ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker