علاقائی

پھولنگر:نامعلوم شخص نےکوآگ لگاکرلاکھوں روپے کی بھینسیں جلاڈالیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ نامعلوم شخص نے چھپرکو آگ لگا کر کاشتکار کی لاکھوںروپے کی چھ بھینسیں جلاکر خاکستر بنا ڈالیں ۔کسان کا پورا خاندان رورو کر بے حال،کاشتکار پر غشی کے دورے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ سرائے مغل کا رہائشی انوار اسلم گزشتہ رات اپنے مویشی چھپر میںباندھ کر اپنے گھر سوگیا۔رات کے کسی حصے میں کسی نامعلوم شخص نے چھپر کو آگ لگا دی۔ آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر نے لگے تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ نہ بجھ سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے چھپر میں بندھی آٹھ لاکھ مالیت کی چھ بھینسین جل کر راکھ بن گئیں۔غریب کسان کا پورا خاندان رو رو کر بے حال ہوگیا۔اور کاشتکار غم سے نڈھال ہوکر بے ہوش ہوگیا۔مظلوم کسان نے واقع کی تحریری درخواست تھانہ سرائے مغل جمع کرادی

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:پانامہ فیصلے نے ن لیگ کی صداقت ثابت کردی،راؤسعد اجمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker