تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا مزدوروں کےمسائل کے حل کےلئے پیغام یونین کےدروازے ہروقت کھلےہیں

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈا مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے پیغام یونین کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ ساٹھ سال تک اقتدار میں رہنے والے سابقہ ہائیدرو الیکٹرک یونین نے چندا اکھٹا کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار حال ہی میں واپڈا کی CBAبننے والی پیغام یونین بھائی پھیرو ڈویثرن کے چیرمین اور سر پرست سید شبیر حسین شاہ نے واپڈا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیغام یونین کے دیگر عہدے داران چوہدری خالد محمود ، محمد عباس ، محمد شعمون ، محمد یایسن اور محمد جمیل کے ہمراہ واپڈا دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے واپڈا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال تک واپڈا پر ہائیدرو الیکٹرک کی اجارہ داری رہی اس یونین نے ملازمین سے اکھٹے کئے جانے والے کروڑوں روپے کے فنڈ کو واپڈا ملازمین کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات پر خرچ کیا اور انکے خلاف آ واز بلند کرنے والوں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ۔ پیغام یونین کے عہدے داران نے واپڈا ملازمین کو یقین دلایا کہ اب ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اب کسی کو بھی انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گااور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ یونین کے بعض عہدے داران ملازمین کو ڈرا دھمکا کر اپنی چوہدراہٹ قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔ مگر وہ یاد رکھیں کہ اب انکے اقتدار کا سورج غروب وہ چکا ہے ۔ اور پیغام یونین CBAبن چکی ہے ۔ ہم تمام ملازمین کے حقوق کے لئے بلا امتیاز کوشش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،میاں منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker