تازہ ترینعلاقائی

قصورکےنواح پھولنگر میں چوروں نےموبائل شاپ کی چھتیں پھاڑکردکانوں کاصفایاکردیا

phool-negarپھولنگر(نامہ نگار)ایک ہی رات میں چوروں نے دو موبائل شاپ کی چھتیں پھاڑ کر دکانوں کا صفایا کردیا،لاکھوں روپے نقدی و موبائل چوری ہونے کے باوجود مقامی پولیس نے ایف آئی آر تک درج نہ کی،دکاندار سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ۔گزشتہ رات مین ملتان روڈ اڈاہ کچی کوٹھی والا سٹاپ پر شیر ربانی موبائل شاپ،نعیم موبائل شاپ پر رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر لاکھوں روپے نقدی و قیمتی موبائل چوری کرلیے جبکہ مدعیان کی درخواستوں پر مقامی پولیس نے موقع ملاحظہ کرنے کے باوجود مقدمات درج کرنے سے انکار کردیا۔یادرہے کہ ایک ماہ سے ایس ایچ او سٹی تھانہ بھائی پھیرو کی سیٹ خالی ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او شیخوپورہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سٹی تھانہ بھائی پھیرومیں فرض شناس اور نڈر ایس ایچ او کو تعینات کیا جاسکے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت ڈی سی او سیف اللہ ڈوگرکررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker