تازہ ترینعلاقائی

استقبال ربیع الاول کےسلسلہ میں دعوت اسلامی بھائی پھیروکےزیراہتمام جلوس نکالاگیا

13-01-13بھائی پھیرو(نامہ نگار) استقبال ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں گزشتہ روز دعوت اسلامی بھائی پھیروکے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا جسمیں دعوت اسلامی کے کارکنوں اور عشاقان مصطفی نے درود سلام کے تحفے بھیجتے ہوئے شرکت کی ثنا خوان مصطفی نے پورے جلوس میں نبی پاک ﷺکی شان میں نعتیں پڑھیں جلوس بگھیانہ کلاں سے شروع ہوکراپنے مقررہ راستوں گھمن کے پرناواں بائی پاس کوٹ کھڑک سنگھ ،کوٹ فضل شاہ ،اڈا کوٹ رادھا کشن،بیرون اڈا ،عید گاہ روڈ ،محلہ میانکے موڑ اور کوٹ رادھاکشن روڈ سے ہوتا ہوا جامع انوار غوثیہ اڈالاریاں میں پہنچا جہاں دعوت اسلامی کے مختلف مبلغین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال جب بھی ماہ ربیع الاول آتا ہے تو ہر طرف موسم بہار آجاتا ہے شہر شہر قریہ قریہ میٹھے میٹھے مدنی آقا ﷺکے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے بوڑہا ہو یا نوجوان ہر مسلمان دل کی زبان سے نبی پاک ﷺ کی آمد کے گیت گاتا نظر آتا ہے یہ عشاقان مصطفی ان کے کیوں نہ گیت گائیں کہ اللہ پاک نے جن کی خاطر پوری کائنات کو پیدا کیا ان آقاء کائناتﷺ کی آمد آمد ہے مبلغین دعوت اسلامی نے شرکاء سے کہا کہ وہ آقا ئے ﷺ کائنات کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں آخر میں انہوں نے استحکام پاکستان کیلئے دعائیں مانگیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو پولیس نے چھاپہ مار کر ولائتی شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker