تازہ ترینعلاقائی

قصور کے نواح سرائے مغل میں لومیرج کرنے والی بیوی نےخاوند کوقتل کردیا

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ۔لو میرج کرنے والی بیوی نے اپنے بھانجوں کے ساتھ مل کر خاوند کو پھانسی دے کر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ کے نواحی گاؤں برخودار کے رہائشی صدی احمدنے اپنے گاؤں کی شادی شدہ عورت رسولاں بی بی کے عشق میں گرفتار ہو کر اپنے منکوحہ بیوی کو طلاق دے دی اور رسولاں بی بی کو ساتھ لے کر بھاگ گیا ۔ پنچائیت کے ذریعے رسولاں بی بی کو اُس کے خاوند امانت علی کو واپس کر دیا ۔ مگر تھوڑے ہی عرصے کے بعد صدی احمد رسولاں بی بی کو دوبارہ بھگا کر سرائے مغل کی نواحی بستی بابا گھنڈ شاہ لے آ یا اور ایک زمیندار کے ساتھ نوکری کرنے لگا ۔ گذشتہ رات صدی احمد کا بھائی سخاوت رسولاں بی بی کے بھانجوں عامر اور سجاد کے ہمراہ اُسے واپس لینے کے لئے آ ئے ۔رسولاں بی بی، صدی احمد ، عامراور سجاد ایک کمرے میں سو گئے ، موقع پا کر رسولاں بی بی ، عامر اور سجاد نے صدی احمد کو رسی سے پھانسی دے کر قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  مدتوں یادرکھوگے کہ کوئی آیا تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker