تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نبیﷺ کی سیرت پوری دنیا کیلیے ایک نمونہ ہے،علمائے اکرام کاجلوسوں سےخطاب

PHOTO EID MILAD 25-1-2013 1بھائی پھیرو(نامہ نگار) نبی محترمﷺ کی سیرت پوری دنیا کیلیے ایک نمونہ ہے ،اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔علمائے اکرام کا میلاد النبی ﷺکے جلوسوں سے خطاب تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردونواح میں عید میلادلنبی ﷺجوش و خروش سے منائی گئی۔اہلسنت کی تمام مساجد،گھروں ،بازاروں اور راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ مرکزی جلوس مسجد ٹلے والی سے شروع ہو ا جس میں ارد گرد کی مساجد اور دیہات کے درجنوں جلوس شامل ہوگئے مقررہ راستوں پر چلتا ہوا مرکزی جلوس جامع مسجد انوار غوثیہ میں ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوکر اختتام پزیر ہوا ۔نوجوانوں کی تنظیموں نے جگہ جگہ خانہ کعبہ ،مسجد نبوی ،اور متبرک مقامات کے ماڈل بنا رکھے تھے ۔ بلال فاؤنڈیشن کے صدر اسلم بھٹی،نائب صدر وزیرجاوید،ممبر حاجی محمد عاشق،کاشف علی،ذیشان عطاری،امجد بھٹی،رانا امجدودیگرنے محلہ بلال پورہ میں متبرک مقامات کے انتہائی خوبصورت ماڈل بنائے جنہیں مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔مرکزی جلوس میں جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ،مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی ، اسداللہ حیدر نورانی اور مولانا شیخ مشتاق نورانی،حافظ مقصود احمد،نصراللہ مجددی اور دیگرعلمائے اہلسنت نے جلوسوں کی قیادت کی۔جماعت اسلامی کے ضلع قصور کے نائب امیر نے لمبے جاگیر میں ایک سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ حضرت محمد ﷺکی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم ناموس رسالتﷺ پر عالم کفر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر حرمت رسولﷺ پر جانیں قربان کردیں گے

یہ بھی پڑھیں  ہر کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker