تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:میٹرنٹی ہوم کی عمارت کو کرائے پر دینے کی بجائے وہاں زچہ بچہ ہسپتال بنایا جائے

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) میٹرنٹی ہوم کی عمارت کو کرائے پر دینے کی بجائے وہاں زچہ بچہ ہسپتال بنایا جائے ۔ علاقے میں زچہ بچہ کی سہولتیں نہ ہونے سے پرائیویٹ ہسپتال خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار احساس فاونڈیشن کے عہدے داران انصر بھٹی ، رانا عتیق ، افتخار احمد اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کافی سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے بھائی پھیرو میں زچہ بچہ سینٹر کے لئے بلڈنگ تعمیر کی گئی مگر ا س میں آ ج تک ہسپتال نہیں بنایا گیا اور خالی بلڈنگ عرصہ دراز سے بھوت بنگلہ میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ حاملہ خواتین کو ڈلیوری کے لئے پرائیوٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے جہاں وہاں کے ڈاکٹر دونوں ہاتھوں سے انہیں لوٹ رہے ہیں ۔ اب پتا چلا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس عمارت کو اُونے پونے داموں اپنے چہیتوں کو کرایہ پر دینے کے لئے پر تول رہی ہے ۔ ان رہنماؤں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ اس عمارت میں فوری طور پر زچہ بچہ سینٹر قائم کیا جائے اور اس عمارت کو کرایہ پر نہ دیا جائے ، ان رہنماؤں نے وارننگ دی کہ اگر اس عمارت کو کرایہ پر دیا گیا تو بھائی پھیرو کے شہری اس پر شدید احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی: مخالفین دھرنوں کی سیاست کرکے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،یعقوب ندیم سیٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker