تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حکومت نےانڈیاکو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دیا تو قوم گلی کوچوں میں احتجاج کرےگی

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) حکومت نے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دیا تو قوم گلی کوچوں میں احتجاج کرے گی۔پاکستان میں بہنے والے سارے دریاؤں کے سوتے کشمیر سے پھوٹتے ہیں ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انڈیا دریاؤں پر بند باند کر آبی جارحیت کر کے ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنانا چاہتاہے۔کشمیری مجاہدین پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مگرموجودہ حکومت کو جہاد کے لفظ سے چڑ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگرنے جماعت اسلامی کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلائے گئے ایک جلسۂ عام سے خطاب کر تے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے کسان انڈیا کی آبی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔انڈیا ہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کا پانی بند کر رہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ جمعیت العلمائے اسلام کے سردار امداد اللہ ڈوگر، جمعیت العلمائے پاکستان ضلع قصور کے صدر سید ذاکر حسین شاہ، جامع مسجد انوار غوثیہ کے خطیب مولانا غلام حسن نورانی نے اپنی اپنی تقریروں میں کہا کہ کشمیر پاکستان کے سولہ کروڑعوام کی شاہ رگ ہے کیونکہ قائد اعظم ہی نے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دیا تھا مگر موجودہ کرپٹ حکرانوں نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو چھوڑ پاکستان پر جہادی تنظیموں کی پابندی لگا دی جو قابل مزمت ہے۔جمعیت اہلحدیث کے نعیم ناصرنے کہا کے حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروائے اورکشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔ان رہنماؤں نے کہا پاکستان کے اندر جو ایجنسیاں دہشت پھیلا رہی ہے یہ را کے ایجنٹ ہیں ہم کشمیر کی وجہ سے ہی زندہ ہیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے۔جماعت الدعوتہ کے امجد شہزاد نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے جہاد امت مسلمہ کا مزہبی اور قومی فریضہ ہے ۔ دینی درس گاہ دار الاصلاح کے رہنما بابر اسماعیل،اُمید فاؤنڈیشن کے صدر محمد عمر ،آل پاکستان ادبی تنظیم کے صدر یاسین یاس ،کاروان ادب کے صدر انجم رانا ، بھائی پھیروزون جماعت اسلامی کے امیر ملک محمد صدیق،مقامی امیرڈاکٹر داؤد پرویز مغل ، ،اسلامی جمعیت طلبا کے احمد جمال ،سردار علی احمد ڈوگر ،بزم پیغام رہنماملک عابداور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا آخر میں کشمیریوں کی آزادی اور استحکام پاکستا ن کی دعا کی گئی ۔نوٹ : ان پیج فائل اور فوٹو لف ہذا ہے

یہ بھی پڑھیں  ہائے بیچارہ پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker