تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ڈیزل پیٹرول کی آڑ میں دیسی شراب کی فروخت کرنےوالے ڈپوپہ چھاپہ

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈیزل پیٹرول کی آڑ میں دیسی شراب کی فروخت کر نے والے ڈپو پہ چھاپہ۔325 لٹر شراب بر آمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھائی پھیرو کی ٹیم نے بائی پاس بھائی پھیرو ڈبل سپیڈ سی این جی اسٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر تیل کی آڑ میں دیسی شراب کا دھندہ کرنے والے ڈپو کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ ایجنسی مالک رانا نثار اور رانا عبدالغفار پسران رانا معشوق علی قوم راجپوت سکنہ میانکے موڑ بھائی پھیرو عرصہ دراز سے ڈیزل اور پیٹرول فروخت کرنے کی آڑ میں دیسی شراب کا مکروہ دھندہ کرتے تھے مخبری پہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو مزکورہ بالا ملزمان ایجنسی کی عقبی دیوار پھلانگ کر بھاگ نکلے پولیس ٹیم نے اُن کا پیچھا کیا تو ملزمان کافی دور جا چکے تھے اور بھاگنے میں کا میاب ہو گئے پولیس نے ایجنسی ملازم عبدالغفار ولد سلمان کو قابو میں کرکے چیک کیا تو ڈرموں میں تیل کی بجائے دیسی شراب تھی بلکہ ایک ڈرم میں 225لیٹر شراب اور ملازم عبدالغفار کے ہاتھ والی کینی میں 30لیٹر شراب تھی ۔مزید احاطہ ایجنسی میں دو کینیاں جس میں 20اور 30لیٹر شراب تھی جو کہ عبدالغفار کو حراست میں لے کر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور باقی ملزمانکی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار رہی ہے جو کہ تا حال گرفتار نہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker