تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:موجودہ حکومت الیکشن کرانے میں مخلص نہیں ہے ،رانا تنویرریاض خاں

phoolبھائی پھیرو(نامہ نگار) موجودہ حکومت الیکشن کرانے میں مخلص نہیں ہے ۔پی پی کے چئیر پرسن آصف علی زرداری جب تک صدارتی محل میں موجود ہیں شفاف انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا .عمران خاں غریب عوام کو آگے لانے کیلئے حصہ لے رہے ہیں یہ باتیں تحریک انصاف رہنمارانا تنویر ریاض خاں نے اپنے ڈیرہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران معززین علاقہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بتائیں اس موقع پر میٹنگ میں موجود سابق سٹی ناظم بھائی پھیرو راؤمحمد سرور خاں ،سابق نائب ناظم سید ناطق علی بخاری،لکھن کے کے نائب ناظم افضل خاں ،گگہ سرائے کے رانا ندیم،رانا نعیم نثار،جمبر کلاں کے رانا صداقت،خانکی موڑ کے سابق ناظم رانا عبدالخالق،گھمن کی کے رانا نعمان ،چوہدری بلاول سندھو،ملک لیاقت علی،رانا مختیار شوکت،سابق ناظم مشتاق سندھووغیرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button