تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مل مزدوروں پر تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) مل مزدوروں پر تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔ چار گھنٹے ٹریفک بلاک رہنے سے ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق میاں ٹیکسٹائل مل میں مزدوروں کا مل میں واقع تنظیم سے جھگڑا ہو گیا ۔ تنظیم والوں نے باہر سے غنڈے منگوا کر ایک مزدور کو اغوا کر لیا اور ایک پر وحشیانہ تشدد کر کے بے ہوش کر دیا ۔ جس کی وجہ سے مزدوروں نے دینا ناتھ کے قریب ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے ٹائر سے آ گ لگا کر بلاک کرد یا ۔ جس کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی ۔ مقامی پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی ۔ اور ٹریفک کو کھلوانے کے لئے مزدوروں سے مذاکرات کرنے لگی ۔ لیکن مزدوروں نے ٹریفک کھولنے سے انکار کر دیا ۔ جس کی وجہ سے چار گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی ۔ ٹریفک کی کئی میل لمبی لائنیں لگ گئیں ، مسافر ذلیل و خوار ہوتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button