تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سرائے مغل ،باٹھ کلاں تا ہلہ روڈ ٹوٹ پھوٹ گئی

phool negarپھولنگر(نامہ نگار) سرائے مغل ،باٹھ کلاں تا ہلہ روڈ بھاری برقم ٹرکوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گیا اور گڑھے بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل سے نواحی گاؤں باٹھ کلاں سے ہلہ روڈ بھاری لوڑ شدہ ٹرکوں نے سڑک کا حلیہ بگاڑ دیا جس کی وجہ سے چھوٹی گاڑیاں بھی ہچکولے لیتے ہوے کئی بار حادثے کا شکار ہو چکی ہیں۔سٹرک بنی ہوئی کو ابھی تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گڑھے بن گئے۔اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کسان بورڈ تحصیل پتوکی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد بوٹا نے انتہائی دکھ کے ساتھ کہا کہ نہر ایل بی ڈی سی پر ایک نجی کمپنی نے ٹھیکہ لے رکھا ہے۔جو ٹرکوں کے ذریعے بڑے پتھر لاتے ہیں اس ایک چھوٹی سی سٹرک سے گزرتے ہوے سٹرک حلیہ بگاڑ دیا ہے اب کسانوں کو اپنی گندم اور دیگر اشیاء منڈیوں میں لانے کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ۔بلکہ گندم لے جاتے ہوئے ہچکولوں کی وجہ سے کئی ایک ٹرالے الٹ چکے ہیں۔ جن کی وجہ سے زمینداروں کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ۔اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس نجی کمپنی کے ٹھیکیدار اور سٹرک بنانے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاراوائی عمل میں لا کر سٹرک کو ازسر نو تعمیر کروایا جائے۔تاکہ کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں میں لے جانے کے لیے آسانی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker