تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:معذوروں کو معاشرے کا مفیدحصہ بنانے کیلیے حکومت ملازمتوں کاکوٹہ بڑھائے

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) معذوروں کو معاشرے کا مفیدحصہ بنانے کیلیے حکومت ملازمتوں کا کوٹہ بڑھائے اور معزوروں کے استعمال کی ویل چئیر ،سفید چھڑیوں اور مصنوعی اعضا مفت فراہم کرے ۔خواتین،ٹیکنوکریٹ،اور اقلیتوں کی طرح اسمبلیوں میں معذوروں کیلیے مخصوص سیٹیں مقر ر کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار امید فاوئنڈیشن بھائی پھیرو کے چیئر میں محمد عمر نے معزوروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اورکہا کہ سپیشل افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے حق دارہیں حکومت اور عوام کو انکی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ حکومت ان افراد کی بحالی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر ان افراد کو صحت مند معاشرے کا حصہ بنائے۔ اور انہیں معاشرے میں اعلیٰ مقام دینے کے لئے بجٹ میں انکے لئے اضافہ کرے ۔معذور افراد کے لئے جگہ جگہ بحالی معذوراں کے مرکز بنائے جائیں اور سرکاری اور پرائیوٹ ملازمتوں میں انکا کوٹہ بڑہایا جائے ۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں ہونے والے بم دھماکوں اور کارخانوں میں ہونے والے حادثات کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی معذوروں میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے ۔ دہشت گردی کو روک کر اور کارخانوں میں حادثات کی روک کر معذور افراد میں ہونے والے اضافہ کو روکا جائے۔معذور افراد کی بحالی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور لوٹ مار کے بعد NRO کے تحت معاف کیے گئے اربوں روپے واگزار کر کے معذوروں پر خرچ کئیے جائیں ۔ بھائی پھیرو میں سپیشل افراد کی بحالی کے کئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں جلد ہی مناسب قانون سازی کر کے معذور افراد کے تمام جائز مطالبات پر ہمدرددانہ غور کرے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker