تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:راستے کے نتازعے پر دو پارٹیوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ، راہگیرزخمی

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) راستے کے نتازعے پر دو پارٹیوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ ، غریب محنت کش کا راہ گیر بیٹا شدید زخمی ۔ نازک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گگہ سرائے میں انتظار حسین پارٹی اور محمد اسحاق پارٹی کے درمیان راستہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ گزشتہ روز راستے سے گذرنے کے معاملے پر دونوں نے جھگڑا ہو گیا ۔ جس پر دونوں پارٹیوں کے افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ اسی اثنا غریب محنت کش کا بیٹا سلمان مسیح راستے سے پیدل گز ر رہا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔ جسے نازک حالت میں مقامی ہسپتال نے لاہور ہسپتال ریفر کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  گجرانوالہ ٹرین حادثہ انجن پراناہونےاورتیزرفتاری کےباعث ہوا،سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker