تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:رمضان بازارغلہ منڈی سے تبدیل کر کے ملتان روڈ پر لگا دیاگیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) phool negarبھائی پھیرو رمضان بازار غلہ منڈی سے تبدیل کر کے ملتان روڈ پر لگا دیاگیا ۔ جگہ تبدیل کرنے کے خلاف ملتان روڈ کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ۔ ٹریفک جام ، کاروبار تباہ ،تفصیلات کے مطابق اس ال بھائی پھیرو میں رمضان بازار غلہ منڈی میں لگایا گیا ۔ مگر گذشتہ رات انتظامیہ نے اچانک جگہ تبدیل کر کے رمضان بازار کو ملتان روڈ پر لگا دیا ۔ جس کی وجہ سے ملتان روڈ پر واقع تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ۔ تاجروں کا موقف تھا کہ ملتان روڈ پر رمضان بازار لگنے سے انکا کاروبار تباہ ہو جائے گا اور انکو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑے گا ۔ دوسری طرف رمضان بازار کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور ملتان روڈ پر ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے جس سے مسافروں ، مریضوں اور شہر سے گذرنے والی ٹریفک کو اذیت ناک حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ تاجروں نے اپنی دُکانیں بند کر کے انتظامیہ کے ناروار رویے کے خلاف احتجاج کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker