بھائی پھیرو(نامہ نگار) تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر سڑک کراس کرتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پرناواں بائی پاس کے قریب ایک شخص محمد اسحاق پیدل سڑک کراس کر رہا تھا کہ لاہور سے ساہیوال جانے والی تیز رفتار ڈائیوو بس نمبر 3879LEXنے ٹکر مار دی جس سے محمد اسحاق بُری طرح کچلا گیا اور موقع پر تڑپ تڑپ کر ہلاک ہو گیا ۔ مرنے والا ضلع سرگودہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ سٹی پولیس بھائی پھیرو اطلاع کے باوجود کافی دیر سے موقع پر پہنچی ۔
You must be logged in to post a comment.