تازہ ترینعلاقائی

قصورکے نواح پانچ مسلح ڈاکوؤں اور پھولنگرپولیس میں فائرنگ

breaking news logo2پھولنگر(نامہ نگار)پانچ مسلح ڈاکوؤں اور بھائی پھیرو پولیس میں فائرنگ ۔ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکوؤں کا سرغنہ خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک ۔چار ڈاکو رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزم نذیر عرف وڈی اپنے دیگر چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ جمبر کلاں کے نواحی کھیتوں میں چھُپا ڈکیتی کی تیاری کر رہا تھا ۔ مخبر کی اطلاع پر جمبر چوکی انچارج شعیب وٹو پولیس کی نفری لے کر چھپے ہوئے ڈاکوؤں کی جگہ پر پہنچ گیا اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے آگے بڑھا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر خود کار آتشیں اسلحہ سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا ۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے خطرناک اشتہاری ملزم نذیر عرف وڈی ہلاک ہو گیااور دیگر ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکو علاقے میں دہشت کی علامت تھااور گردو نواح میں سڑکوں پر ڈکیتیاں کر کے دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ لیتا تھا ۔ ڈاکو کی ہلاکت پر عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ،ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker