تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نواحی گاؤں پرناواں پل کےقریب نہرمیں شگاف،فصلیں تباہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیروکے نواحی گاؤں پرناواں پل کے قریب سے گزرنے والی نہر نیاز بیگ میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑ جانے سے ڈھلواں اور اس کے نواح میں واقع سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان،مکئی ،کماد اور دوسری فصلیں تباہ ہوگئیں ۔ کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ کئی مکانات زمین بوس ہو گئے ۔محکمہ نہر کے عملہ نے بروقت کوشش کرکے شگاف کو پر کردیا ۔ گاؤں کے درجنوں لوگوں کا شدید احتجاج ۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گاؤں کے کاشتکاروں محمد آصف ،عبد الستار،محمد اشفاق ،حاجی محمد امیر ،نذیر احمد ،محمد منشاء ۔بشیر احمد ،عبداللطیف ،چوہدری یاسین وغیرہ نے بتایا کہ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کو روکنے کیلئے کافی کوشش کی اور اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے لیکن پانی نے پہلے ہی ہماری کھڑی فصلوں کا نقصان کردیا لیکن گاؤں کے گردو نواح میں ابھی تک تین سے چار فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں اور فصلوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ متعدد مکان زمین بوس ہورہے ہیں ۔ایک غریب شخص وریام ولد امام دین نے بتایا کہ ہم بہت غریب ہیں ہمارا مکان پانی کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے اب ہم کدھر جائیں گاؤں کے درجنوں لوگوں نے محکمہ نہر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا نقصان پورا کیا جائے ورنہ وہ ملتان روڈ بلاک کرکے احتجاج کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گو نواز گو ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ پا کستانی عوام کے دلو ں کی آواز ہے . شیخ شوکت علی ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker