تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نامعلوم نوجوان کی تازہ لاش برآمد، حادثہ، طبعی موت یاقتل

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ رانا حیات پل کے قریب سے نا معلوم نوجوان کی تازہ لاش برآمد ۔ حادثہ ،طبعی موت یا قتل ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں راجباہ نیاز بیگ پر رانا حیات پل کے قریب سے نہر میں سے ایک نوجوان کی تازہ لاش ملی ہے جسے تھانہ صدر پولیس نے قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔ مرنے والے کی جامہ تلاشی کے دوران اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق متوفی کا نام منیر حسین ولد اللہ بخش 96EDڈاکخانہ شیخ فاضل تحصیل بورے والا معلوم ہوتا ہے ۔ مرنے والا حادثہ میں ہلاک ہوا یا طبعی موت مرا ، یا قتل کر کے کسی نے نہر میں پھینک دیا ۔ پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button