تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:زمین کےتنازعہ پربھائیوں نےباپ پرتشدد،ایک بھائی ہلاک1بھائی اوربہنوئی زخمی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ زمین کے تنازعہ پر سگے بھائیوں نے سولہ مسلح رشتہ ہ داروں کے ہمراہ حملہ کر کے اپنے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک بھائی کو ہلاک اور دوسرے بھائی اور بہنوئی کو شدید زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گائوں لکھنکے کا رہائشی ارشاد ڈوگر کا زمین ٹھیکہ پر لینے کی وجہ سے اپنے سگے بھائیوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔کا تین دن پہلے مختار وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا جس کی اہل دیہہ نے صلح کر وا دی لیکن ملزمان نے اپنے دل سے رنج ختم نہ کیااور کل صبح آٹھ بجے انیس مسلح ملزمان جن میں رفیق ،ارشد،امین،مختار،ندیم،طالب،سجوارہ،اکبر،بشارت،رستم،عباس،صادق اورتین کس نامعلوم افراد شامل تھے مسلح ہو کر ارشاد کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور آتے ہی اپنے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورگھر میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کی زد میں آکر دلاور ڈوگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی نواز اور بہنوئی نذیر شدید زخمی ہو گئے۔ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سٹی پریس کلب(رجسٹرڈ) اوکاڑہ اور پاکستان عوامی تحریک کا ایک تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker