تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ٹیلی فون پردھمکیاں دینے سے منع کرنے پراہل خانہ پرتشدد

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے سے منع کرنے پر چھ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،اندھا دھند فائرنگ کر کے دحشت پھیلا دی۔ماں اور اس کی بیٹی کو بالوں سے گھسیٹ کر نیم برہنہ کر دیا۔تفصیلات سکے مطابق نواحی بستی اتفاق اڈہ کے رہائشی منظور احمد کے بیٹے فاروق کو ملزم ارشاد عرف شدی نے ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں منع کر نے پر ارشاد اپنے ساتھ پانچ مسلح افراد ملزمان عبدالغفار،اشرف،عابد،عبدالستار،ڈھولی کو لے کر رات دس بجے اس کے گھر میں گھس آیا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر کے دحشت پھیلا دی،پسٹل کے بٹ مار کر فاروق کا سر پھاڑ دیااس کی ماں صفیہ بی بی اور اس کی بہن عظمی بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بالوں سے گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آئے اور جس سے ان کے کپڑے پھٹنے سے دونوں نیم برہنہ ہو گئیں۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندا ہے،شوکت چدھڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker