تازہ ترینعلاقائی

نشےمیں دھت2افراد کی گھرمیں گھس کرلڑکیوں سےچھیڑچھاڑ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾نشے میں دھت دو افراد کی کرائے داروں کے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ۔منع کر نے پر مالک مکان کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں حاجی پارک دینہ ناتھ کے رہائشی محمد اشرف سندھو نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔گزشتہ روز ملزمان لیاقت علی اور ایک نا معلوم شراب کے نشہ میں دھت کار میں سوار ہو کر بستی میں آگئے اور آتے ہی اس کے کرائے داروں کے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔مالک مکان کے منع کر نے پر انہوں نے اسے مار مار کر ادھ موا کر دیااور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔اہل محلہ نے شرابی لیاقت کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا جبکہ اس کا نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:پولیس کا چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروشس رنگے ہاتھوں گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker