تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کرنوجوان نےخودکوفائرمارلیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر بیس سالہ نوجوان نے خودکو فائر مار لیا۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر کی نواحی آبادی لنگڑے والی ڈھاری کے رہائشی محنت کش وحید خانزادہ نے اپنے جواں سالہ بیٹے شکیل کو گزشتہ روز کسی غلطی پر ڈانٹا جس پر وہ غصے میں آگیا اور گھر میں پڑی بارہ بور بندوق سے خود کو فائر مار لیا جسے فوری طور پر زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس تھانہ سٹی نے نعش وصول کر کے ضروری کاروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف او رعوامی تحریک کاحکومت کے خلاف ایف آئی آردرج کر انےکااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker