شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:گھریلوناچاکی کی پرنوجوان نےفائرمارکر، دوشیزہ نےنہرمیں کود کرخودکشی کرلی

بھائی پھیرو:گھریلوناچاکی کی پرنوجوان نےفائرمارکر، دوشیزہ نےنہرمیں کود کرخودکشی کرلی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو گھریلو ناچاکی کی بنائ پر محنت کش نوجوان نے سر میں فائر مار کر جبکہ دوشیزہ نے نہر میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں لمبے جاگیر کا رہائشی محنت کش تیئس سالہ نوجوان فقیر محمد نے بہن سے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے سر میں گولی مار لی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی چند دن کے بعد شادی ہو نے والی تھی اس کی موت پر خوشیوں بھرا گھرانہ جہاں لڑکیاں ڈھولک کی تھاپ پر شادی کے گیت گا رہی تھیں ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں بلوکی کی رہائشی بیس سالہ خوبرو دوشیزہ والدہ سے جھگڑنے کے بعد بی ایس لنک میں کود گئی۔باوجود کوشش کے تاحال اس کی نعش بازیاب نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب پولیس کے چھاپے، ہزاروں لٹر زہریلی شراب برآمد، متعدد ملزم گرفتار