علاقائی

پھولنگر:بارہ سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾لوگوں نے بارہ سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔اغوا کر نے والی خاتون چھترول کے بعد پولیس کے حوالے۔قبل ازیں بھی چار بچیاں فروخت کر چکی ہوں ملزمہ کا اعتراف۔تفصیلات کے مطابق نواحی اتفاق اڈہ کی رہائشی بارہ سالہ فرزانہ کو گزشتہ روز اس کی ہمسائی رمضانہ بہلا پھسلا کر اپنے ہمراہ لے جا رہی تھی کہ اچانک بچی نے شور کر دیا اور وہاں موجود لوگوں کو بتایا جس پر لوگوں نے خاتون کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور اسے مار نے پیٹنے کے بعد پولیس چوکی دینہ ناتھ کے حوالے کر دیا۔ابتدائی تفتیش میں مذکورہ خاتون بار بار اپنے بیانات بدلتی رہی تا ہم اس نے اقرار کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی چار بچیوں کو اغوا کر چکی ہے اور اس کام میں اس کے اہل خانہ بھی ملوث ہیں۔تاہم ذرائع کی مطابق خاتون کے گھر پر کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا اور نہ ہی تا حال اس کے مستقل رہائشی پتہ کا علم ہو سکا ہے۔بچی کے اہل خانہ کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کے لئے رمضانہ اس کے خاوند اور بیٹے کے خلاف درخواست پولیس کو دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker