تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محلہ صفاں والا چوک سے ایک اور نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سٹی تھانہ بھائی پھیروکے ایریا محلہ صفاں والا چوک سے ایک اور نامعلوم لڑکی کی ٹُکڑوں میں بٹی ہوئی گٹر سے بوری بند لاش برآمد ،لوگوں میں میں خوف و ہراس کی فضا بدستور قائم،بھائی پھیرو کا ایریا بوری بند لاشوں کا مسکن بن گیا،تین دن پہلے ملنے والی نا معلوم لڑکی کی لاش کا پولیس تاحال سراغ نہ لگا سکی ،تفصیلات کے مطابق محلہ صفاں والا چوک سے نا معلوم لڑکی کی ٹُکڑوں میں بٹی ہوئی بوری بند لاش سیورج کے گٹر سے بر آمد اطلاع ملنے کے باوجود پولیس حسب روائت تا خیر سے پہنچی جبکہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو صبح ہی اطلاع کر دی تھی مگر پولیس چار گھنٹے بعد پہنچی یاد رہے کہ تین دن پہلے بھی اسی طرح محلہ اسلام پورہ سے کسی نا معلوم لڑکی کی لاش ٹُکڑوں میں بٹی گتے کے ڈبے میں بند کھیتوں میں پائی گئی تھی جس کا سراغ مقامی پولیس ابھی تک نہ لگا سکی ہے دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی چشم پوشی کی وجہ سے فروخت ہونے والی ہیروئین ،نشئہ آور ٹیکہ جات،شربت و دیگر نشئہ آور اشیائ کے کھلے استعمال سے اب تک بے شمار مائوں کے لخت جگر لقمہئ اجل بن چکے ہیںمگرسٹی پولیس بھائی پھیرو ہر بار جاں بحق ہونے والے شخص کو گندگی کے ڈھیر یا چوراہے سے اٹھا کر لاوارث قرار دے کر دفنا دیتی ہے بھائی پھیرو میں آئے روز ہیروئین و دیگر نشئہ آور اشیائ کے کھلے استعمال سے انسانی نعشیں گرنا وطیرہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  صدرمملکت کی تنخواہ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر16 لاکھ روپے کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker