تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: سرائے مغل ڈکیٹی کی دو وارداتیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سرائے مغل ڈکیٹی کی دو وارداتوں میں ڈاکو دو موٹر سائیکلیں ، زیورات ، اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق موضع رکھ والا کا رہائشی محمد اسماعیل میو اپنی بغیر نمبری موٹر سائیکل پر ہلہ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جب وہ کوٹ سردار احمد خاں کے قریب پہنچا تو چار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اُس سے موٹر سائیکل ، سترہ ہزار نقدی اور موبائل چھین کر رسیوں سے جکڑ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا ۔ اسی اثنا کوٹ سردار کاہن سنگھ کا رہائشی اپنی نئی موٹر سائیکل پر اپنی والدہ زرینہ بی بی کی دوائی لینے کے لئے جا رہا تھا وہ بھی اسی جگہ پر پہنچا تو ڈاکو نے انکو روک کر ان سے موٹر سائیکل ، چھ ہزار روپے نقدی اور اسکی بوڑھی اور بیمار والدہ زرینہ بی بی کے کانوں سے ایک تولہ کی بالیاں نوچ لیں ۔ ڈاکو دونوں موٹر سائیکلیں اور سامان لے کر فرار ہو گئے جبکہ لٹے پٹے جکڑے ہوئے مسافر کھیتوں میں پڑے چیخیں مارتے رہے تھانہ سرائے مغل میں دونوں مقدمات در ج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل جان نکلسن کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker