تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیر:ڈکیتی، چوری کی4وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کےسامان اور نقدی سےمحروم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈکیتی اور چوری کی چار وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کے سامان اور نقدی سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ٹھٹی اُوتار کا اسلم اپنی موٹر سائیکل نمبر FDO 4035پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ جب وہ کوٹ جنرل اعظم کے قریب پہنچا تو دو مسلح نا معلوم ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گیا ۔ڈکیتی کی دوسری واردات میں مسلح ڈاکوؤں نعیم علی نے اپنے چھ مسلح ڈاکوؤں کے ہمراہ بھائی پھیرو بھائی پاس پر واقع زبیر اختر کے مرغی خانہ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے کا 50kvٹرانسفارمر ، 26مرغیاں اور نو ہزار روپے نقدی چھین کر ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔ چوری کی تیسری واردات میں موضع شیر پور کے منشا کی حویلی مویشیاں سے ایک بھینس اور دو کٹیاں چوری کر کے لے گئے ۔ چوری کی چوتھی وار دات میں کوٹ شاہ سوار کے زمان خاں کی قربانی کے دو بکرے ملزم ذوالفقار علی چوری کر کے لے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں  صحافت پریا آئی ایس آئی پرحملہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker