تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواو رگردونواح میں ڈکیتیوں کا سلسلہ بدستور جاری، پولیس خاموش تماشائی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرواو رگردونواح میں ڈکیتیوں کا سلسلہ بدستور جاری ،گزشتہ روز چار ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیور،موبائل فون اور دیگر قیمتی پارچات چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس بے بس،شہری عدم تحفظ کا شکار،عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق۔پہلی واردات گزشتہ روز صبح سویرے ہی تھانہ سٹی بھائی پھیروکی حدود میں واقع جڑانوالہ ٹیکسی سٹینڈ میں ہوئی جہاں پر ٹیوٹا ہائی ایس نمبریKB5516کے ڈرائیور محمد اسلم سے دو نامعلوم بلا نمبری موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر1800روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری اور تیسری واردات تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقہ سہارنکے میں ہوئی جہاں پر 15کس نامعلوم ڈاکو مسلح آتشیں اسلحہ جاوید نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو رسیوں سے جھکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چھ لاکھ روپے نقدی ڈیڑھ تولہ طلائی زیورتین موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر اس کے والد حنیف،والدہ شہناز بی بی اور بہن نسیم بی بی کو رسیوں سے جھکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے گھر کے ساتھ واقع اس کے چچا کے گھر میں داخل ہو گئے اور دروازہ توڑ کر اہلِخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے نقدی ،9 تولہ طلائی زیور ،دو عدد موبائل فونز لوٹ لئے اور جاتے ہوئے اہلِخانہ کو رسیوں سے جھکڑ گئے جبکہ چوتھی واردات بھی تھانہ صدر بھائی پھیرو کی ہی حدود میں ہوئی جمبر سے کام کاج سے فارغ ہو کر واپس گاؤں آنے والے سلیم،ریاض،عامر،کرامت اور امانت کو ڈاکوؤں نے راستے میں روک کر بیس ہزار روپے نقدی اور تین عدد موبائل فونز گن پوائنٹ پر چھین لئے اور فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!