علاقائی

دو عورتوں سمیت پانچ ملزمان نے نوجوان کو گھر بلا کر زہر دے کر ہلاک کر دیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾گھریلوتنازعہ پر دو عورتوں سمیت پانچ ملزمان نے نوجوان کو گھر بلا کر زہر دے کر ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گائوں جھلار زبیر والی کی رہائشی منظوراں بی بی اپنے بیٹے کی شادی ارشاد بی بی کی بیٹی سے کی جو جلد تنازعات کا شکار ہو کر علیحدگی کی صورت اختیا ر کر گئی۔ارشاد بی بی نے عدالت میں بیٹی کی طلاق کے لئے دعوی دائر کر دیا بعد ازاں 23.02.2012کو اپنے داماد جاوید کو فون کر کے لاہور اپنی بیوی کو لے جانے کے بہانے بلایا اور کسی چیز میں ساتھیوں کی مدد سے زہر دے دیا۔جس سے جاوید اپنے گھر واپس پہنچنے پر طبیعت خراب ہونے کی بنائ پر ہلاک ہو گیا۔تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 5سال سے کم عمر 5لاکھ34ہزار8سو66بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker