علاقائی

بھائی پھیرو:گانے سننے سے منع کرنے پر پندرہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈالکر خود کشی کرلی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  گانے سننے سے منع کرنے پر پندرہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈالکر خود کشی کر لی۔متوفی کا باپ کئی سال قبل قتل ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی بستی مل پورہ مشمولہ لکھن کے کا رہائشی پندرہ سالہ نوجوان شفیق نے کمرے کا دروازہ بند کر کے خود کشی کر لی۔متوفی کے دادا فرزند علی کی تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کرائی رپورٹ کے مطابق متوفی شفیق کا باپ محمد منیر پندرہ سال قبل قتل ہوگیا۔اس وقت اسکے اکلوتے بیٹے شفیق کی عمر صرف چھ ماہ تھی ۔اسے اسکے دادا نے پالا پوسا اور وہ دادا کے مال مویشی سنبھالتا تھا اور صبح دودھ دوہتا تھا۔شفیق رات دیر گئے تک اپنے موبائیل سے گانے سنتا رہتا جسے کئی بار اسکے چچا اشرف نے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا تو گزشتہ رات اسکے چچا نے پھر اسکی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر دل برداشتہ ہوکروہ علی الصبح اٹھا اور کمرے میں جا کر دروازہ بند کر لیا اور گلے میں پھندہ ڈالکر چھت سے جھول گیا۔کافی دیر بعد گھر والوں نے دروازہ کھولا تو شفیق مردہ حالت میں چھت سے جھول رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker