علاقائی

پھولنگر:11مسلح افراد نے دن دیہاڑے کروڑوں کی جائیداد ہھتیانےکےلیےشہری کواغوائ کرلیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیروبا اثر افراد کے قبضہ گروپ کے گیارہ مسلح افراد نے دن دیہاڑے کروڑوں روپے کی جائیداد ہھتیانے کے لیے اغوائ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق۔نواحی گائوں شیر پور کے یتیم لڑکے اورنگ زیب کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل چھانگا مانگا کی لڑکی طاہرہ یاسمین سے ہوئی تھی گزشتہ روز میاں بیوی گلی میں جارہے تھے کہ اسی اثنائ ملزمان مسلح اشرف ،عمران ،سرور ،اکرم ،امجد،ساجداور پانچ کس نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اورنگ زیب کو اغوائ کرکے سفید رنگ کی کار میں ڈال لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مغوی کی بیوی طاہرہ یاسمین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ درج بالا ملزمان کو اس علاقے کے بااثر سیاست دانوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ گائوں کے سب سے بڑے قبضہ گروپ ہیں اور انہوں نے میرے خاوند کی اڑھائی کروڑ روپے کی پانچ ایکڑ زمین پر پہلے ہی قبضہ کر رکھا ہے اور اب اغوائ کرکے گن پوائنٹ پر کاغذات مال پر دستخط کروا کر زمین کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں مغوی کی بیوی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اُسے علاقے کے با اثر قبضہ گروپ سے نجات دلائیں اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کروائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گھریلو ناچاقی پر خاوند نے گلہ گھونٹ کر بیوی کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker