تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور سرائے مغل سے چار لڑکیوں کا گن پوائینٹ پراغوا

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور سرائے مغل سے چار لڑکیوں کا گن پوائینٹ پر اغوا۔ایک مجبور لڑکی کو حبس بے جا میں رکھ کر مولوی منگوا کر زبردستی نکاح پڑھوالیا اور اشٹام پر انگوٹھے لگوالیے۔تفصیلات کے مطابق پہلی لڑکی کے اغوا کی واردات میں نواحی کوٹ ماچھیاں والا کے رہائشی ملزمان فقیر حسین اور دو کس نا معلوم گن پوائنٹ پر سولہ سالہ مقدس کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔ سرائے مغل پولیس نے پیچھا کر کے دو گھنٹے کے اندر اندر لڑکی کو بازیاب کرا لیا ۔ اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ دوسرے واقع میں نواحی گاؤں رکھ بلیر کے محمد ریاض کی بیٹی ،،بے بی ،،گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان محمد ندیم اختر ، سلیم اختر اور ملک ناصر اسے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے اور کمرے میں بند کر کے مولوی اور اشٹام فروش کو بلا کر زبردستی نکاح پڑھا لیا۔ تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج۔اغوا کی تیسری واردات میں بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں ٹھٹی اوتار میں پروین بی بی کی بیٹی مافیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی اثنا ملزمان ساجد وغیرہ پانچ کس آ ئے اور گن پوائنٹ پر مافیہ بی بی کو کیری ڈبہ میں ڈال کر اغوا کر فرار ہو گئے ۔ چوتھے واقعہ میں چاہ کلالانوالہ کے محمد سرور کی بیٹی بیس سالہ ثریا بی بی رفع حاجت کے لئے کھیتوں میں جا رہی تھی کہ چھ اُوباش ملزمان محمد فاروق وغیرہ اُسے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے کار میں ڈال دیا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمات درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button